ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / مدعے سے بھٹکانے کی سب سے بڑی طاقت بھاجپا کے پاس : اکھلیش یادو

مدعے سے بھٹکانے کی سب سے بڑی طاقت بھاجپا کے پاس : اکھلیش یادو

Fri, 22 Dec 2017 23:04:29    S.O. News Service

لکھنؤ،21؍دسمبر (ایس او نیوز؍آئی این ایس انڈیا ) اتر پردیش کے سابق وزیر اعلی اکھلیش یادو نے کہا کہ جس طرح کی سیاست چل رہی ہے اور لوگ اس کو اختیار کر رہے ہیں اس سے مجھے نہیں لگتا کہ ملک ترقی کر پائے گا ۔ انہوں نے کہا کہ اب تویہ سیاست ہورہی کہ ذات اور مذہب کے نام پر اقتدار پر مسلط رہا جائے اور 2019میں وہ یہ بھی چاہتے ہیں کہ اس کی راہ یوپی سے ہی نکلے ۔ اکھلیش یادو نے بی جے پی پر یہ بھی الزام لگایا کہ بی جے پی کے پاس مسائل ، نکات اور مدعے سے لوگوں کو بھٹکانے اور گمراہ کرنے کی سب سے بڑی طاقت موجود ہے ۔ اکھلیش یادو نے کہا کہ یوگی آدتیہ ناتھ نے سیاسی لوگوں پر 20 ہزار سے زائد مقدمات واپس للینے کا اعلان کیا ہے ۔کیونکہ خود یوگی آدتیہ ناتھ پر بھی سنگین نوعیت کے مقدمات درج ہیں ۔ او ر ان کے ہمنوا و نائب پر بھی اس طرح کے مقدمات درج ہیں ۔ اس سے پہلے اکھلیش یادو نے گجرات انتخابات کے نتائج کے بعد کہا تھا کہ انتخابات کے نتائج سے صاف ہو گیا ہے کہ ترقی کا گجرات ماڈل محض چھلاوا اور ڈھونگ تھا اور اس کے نتائج اس بات کی مثال ہیں کہ عوام کا سیاست سے کوئی واسطہ نہ رہے اس کے لیے انہیں گمراہ کرنے کی تمام کوششیں کی جار ہی ہیں ۔ اکھلیش نے کہا کہ بی جے پی گجرات انتخابات میں 150 سیٹوں پر جیت کا دعوی کر رہی تھی جبکہ نتائج اس کے برعکس تھے۔ انتخابی نتائج نے واضح کیا کہ گجرات کی ترقی کے ماڈل کو دھوکہ دیا گیا تھا اور عوا م اس کے بہکاوے میں آکر اپنا قیمتی ووٹ لٹا رہے ہیں ۔ اکھلیش یادو کا کہنا ہے کہ ایس پی کو سیکولرزم کے لئے لڑنے والی جماعتوں کی حمایت حاصل رہے گی ۔حالانکہ انہوں نے یہ بھی کہا تھا کہ گجرات انتخابات کے نتائج ملک کے عوام کے سامنے ایک مثال ہیں کہ کس طرح عوام کا سیاست سے کوئی تعلق نہ ہو اس کے لیے دیومالائی کوششیں کی جار ہی ہیں ۔ اکھلیش نے کہا تھا کہ گجرات میں قریب 22 سال تک بی جے پی کے اقتدار میں رہنے کے بعد بھی وزیر اعظم نریندر مودی سمیت بی جے پی کی پوری ٹیم وہاں خیمہ زن رہی اور انہوں نے اقتداراورسرکاری مشنریوں کو غلط استعمال کرنے کے ساتھ ساتھ انتخابات کو کو متاثر کرنے کے لیے کئی ہتھکنڈے بھی استعمال کیے ۔ سابق وزیر اعلی نے کہا کہ اس الیکشن سے بی جے پی کے نسل پرست اور فرقہ وارانہ سیاست کا سچ عوام کے سامنے آ گیا ہے ۔ گجرات انتخابی مہم میں بی جے پی لیڈروں نے اپنے غیر ذمہ درانہ بیانات اور متکبرانہ لہجے کی وجہ سے اپنے سیاسی ساکھ کو مجروح کیا ہے ۔ 


Share: